10 اکتوبر 2012 - 20:30

لبنان کے صدر نے اپنے ملک ميں ايراني افواج کي موجودگي کے بارے ميں مغربي اور عرب ملکوں کے ذرائع ابلاغ کے دعوں کو کذب محض قرار ديتے ہوئے مسترد کرديا ہے-

ابنا: لبنان کے صدر ميشل سليمان نے مغربي ذرائع ابلاغ کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ايسا کوئي دستاويزي ثبوت موجود نہيں ہے کہ ايران کي انقلابي گارڈ کور آئي آر جي سي کے اہلکار لبنان ميں موجود ہيں- انہوں نے ايران لبنان تعاون کے فروغ پر زور ديتے ہوئے کہا کہ انکا ملک ايران کے ساتھ تعاون کو مزيد فروغ دينے کے لئے پوري طرح تيار ہے-قبل ازيں  لبنان کے وزيراعظم نجيب ميقاتي نے بھي اپنے ملک ميں ايران کي انقلابي گارڈ کور کے اہلکاروں کي موجودگي کي سختي کے ساتھ ترديد کي تھي- لبنان کے صدر ميشل سليمان نے شام کے بحران کے بار ے کہا کہ اس ملک کي تقسيم کی کوئي بھي سازش کامياب نہيں ہوگي- انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کو قومي ڈائيلاگ کے ذريعے ہي حل کيا جانا چاہيے-

.....

/169